خبرنامہ پاکستان

شادی سے انکار پر لڑکی کو زندہ جلا دیا

شادی سے انکار پر لڑکی کو زندہ جلا دیا
منڈی بہاؤالدین:(ملت آن لائن) پھالیہ میں شادی سے انکار پر ملزم نے لڑکی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ منڈی بہاؤالدین میں پھالیہ کے علاقہ پنڈی کالو میں تصور نامی شخص نے شادی سے انکارکرنے پر 19 سالہ لڑکی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، جس کے نتیجے میں لڑکی جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ لڑکی کا 75 فیصد جسم جل چکا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تصور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں عزیز بھٹی شہید اسپتال گجرات منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش شروع کرکے مزید قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے۔