خبرنامہ پاکستان

شادی کا وزارت عظمیٰ سے کوئی تعلق نہیں: عمران خان

شادی کا وزارت عظمیٰ سے کوئی تعلق نہیں: عمران خان

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کا وزارت عظمیٰ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی انہیں اس بات کی فکر ہے کہ ووٹرز اور لوگ کیا کہیں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ان کا دل کہتا ہے کہ 2018 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت جائے گی۔ عمران خان نے کہا کہ اگر وہ وزیراعظم بنے تو کسی مقصد کے لیے بنیں گے، بشری بی بی سے شادی کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔
عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کی تصدیق

ان کا کہنا تھا، ‘یہ باتیں پاگل پن ہیں کہ شادی کرو اور وزیراعظم بن جاؤ’۔
حضرت خالد بن ولید کی جنگ کے دوران شادی کی مثال دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ان کی شادی کا عوام سے کوئی تعلق نہیں۔ دوسری جانب شادی سے پہلے بشریٰ بی بی کی طلاق کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘اگر کوئی کسی کا گھر توڑ کر اپنا گھر بساتا ہے تو وہ خوش نہیں رہتا، بشریٰ کی طلاق کا ان سے کوئی تعلق نہیں’۔
بشریٰ بی بی کی عدت 14 فروری کو پوری ہونے کے بعد نکاح ہوا، دوست کٰا دعویٰ
ان کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ نے پوری زندگی عبادت میں گزاری ہے، حجاب کیا ہے، وہ نہ تو سیاست کریں گی اور نہ ہی انٹرویو دیں گی۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ ان کے دوست وغیرہ شادی کے بعد پارٹیوں میں بلا رہے ہیں مگر بشریٰ نہیں جانا چاہتیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ 18 فروری کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیئرمین عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر جاری کیں۔ 66 سالہ عمران خان کی تیسری شادی کی خبر یکم جنوری سے گردش کر رہی تھی لیکن پی ٹی آئی چیئرمین اور پارٹی کی جانب سے اس کی تردید کردی گئی تھی۔ عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ وٹو المعروف پنکی بی بی وہی خاتون ہیں، جن کے پاس پی ٹی آئی چیئرمین روحانی رہنمائی کے لیے جایا کرتے تھے۔