خبرنامہ پاکستان

شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی سمیت دیگرملزمان کی ضمانتیں منظور

شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی سمیت دیگرملزمان کی ضمانتیں منظور

کراچی:(ملت آن لائن) سیشن عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ کراچی ضلع جنوبی کی سیشن عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی 5 لاکھ فی کس مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کا رہائی کا حکم دے دیا۔ اس سے قبل سیشن عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کے آغاز پر مقتول کے والد نے ملزمان کے اہل خانہ سے صلح کے حوالے سے حلف نامہ جمع کرایا۔ مقتول کے والد نے عدالت کو بتایا کہ بیٹے کے قتل کے بعد ملزمان کے اہل خانہ سے صلح ہوگئی اور گھروالوں کی مرضی سے ملزمان کے اہل خانہ سے صلح کی۔ انہوں نے کہا کہ شاہ زیب کے قاتلوں کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کیا جبکہ ملزمان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ صلح نامےسے متعلق اخبارمیں اشتہاربھی دیا جائے گا۔ شاہ زیب قتل کیس: مجرمان کی سزائے موت سمیت تمام سزائیں کالعدم قرار سندھ ہائی کورٹ نے 28 نومبر کو شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس سماعت کے لیے سیشن کورٹ بھیجنے کا حکم دیا تھا جبکہ عدالت نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات بھی ختم کردی تھیں۔ بعدازاں کراچی ضلع جنوبی کی سیشن عدالت نے 19 دسمبر کو کیس کی ازسرنو پہلی سماعت میں صلح نامہ اور کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پرسماعت کا فیصلہ کیا تھا۔