خبرنامہ پاکستان

شاہ نورانی دھماکہ؛ مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں

واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ الزبتھ ٹروڈ نے شاہ نورانی مزار پر دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا مذہبی آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ دہشت گردی کو شکست دینے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔ الزبتھ ٹروڈ نے مزید کہا کہ امریکی عوام دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔