خبرنامہ پاکستان

شبہ ہے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس جائز سرمائے سے نہیں بنائے گئے: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

شبہ ہے ایون

شبہ ہے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس جائز سرمائے سے نہیں بنائے گئے: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

لاہور: (ملت آن لائن) نواز شریف کے لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس جائز سرمائے سے نہیں بنائے گئے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے سابق وزیر اعظم سمیت پانچ افراد کی مشکوک جائیدادوں کی فہرست جاری کر دی۔ برطانوی اداروں سے فوری تحقیقات کا مطالبہ بھی کر دیا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی فہرست میں نواز شریف کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے 4 فلیٹس بھی شامل ہیں۔ عالمی تنظیم نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے 80 لاکھ پاؤنڈز کے 4 فلیٹس جائز سرمائے سے نہیں بنائے گئے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے برطانوی نشریاتی ادارے کی ای میل کے جواب میں کہا کہ فہرست میں شریف خاندان کے علاوہ آذربائیجان، روس، لیبیا اور نائجیریا کے امراء کی جائیدیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے برطانوی اداروں سے مطالبہ کیا کہ ان مشکوک جائیدادوں کی تحقیقات سب سے پہلے ہونی چاہیں۔ یاد رہے کہ چند ہی روز قبل، برطانوی حکومت نے کچھ نئے قوانین متعارف کروائے ہیں جن کی رو سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کال دھن سے بنائی گئی جائیدادوں کیخلاف کریک کا بھرپور اختیار دے دیا گیا ہے۔