خبرنامہ پاکستان

شجاعت فضل الرحمان ملاقات

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے اسلام آباد میں انکی رہائشگاہ پر 2 گھٹے طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم پاکستان کو تیزی سے بدلتی ملکی سیاسی صورتحال اور قومی مفاہمت بارے اپنے نقطۂ نظر سے ٓاگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اس سے قبل وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات میں ملکی سیاست میں وسیع تر سیاسی مفاہمت کی ضرورت کے حوالے سے اپنا نقطۂ نظر پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق، مولانا فضل الرحمان اگلے دو چار دنوں میں آصف علی زرداری سمیت ملکی سیاست میں پیش پیش قومی اور علاقائی سیاستدانوں سے ملاقاتیں کر کے انہیں جمہوریت کے تسلسل اور ملک میں وسیع تر سیاسی مفاہمت بارے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔