خبرنامہ پاکستان

شرمیلا فاروقی21 سال تک نا اہل قرار؛ نیب کےمختلف اداروں کونوٹس جاری

کراچی:(آئی این پی) نیب نے شرمیلا فاروقی کے سرکاری عہدے کے خلاف الیکشن کمیشن، چیف سیکریٹری سندھ اوراسٹیٹ بینک کونوٹسزجاری کردیے ہیں۔ نیب نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے تمام اداروں سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرمیلا فاروقی کا کسی بھی عہدے پہ رہنا غیرقانونی ہے، نیب کے جاری کردہ نوٹسزکی کاپی ایکسپریس نے حاصل کرلی ہے۔ نیب نے جاری کردہ نوٹس میں لکھاہے کہ شرمیلا فاروقی احتساب عدالت سے ایک مقدمے میں سزایافتہ ہیں، نیب ذرائع کے مطابق شرمیلا فاروقی کو21 سال کیلیے کسی بھی سرکاری عہدے اورالیکشن لڑنے کے لیے نااہل قراردیاگیا ہے تاہم یہ دیکھاجارہا ہے کہ شرمیلافاروقی کافی عرصے سے صوبائی مشیرکے طورپرکام کررہی ہیں جبکہ ان کوایم پی اے کی سیٹ پربھی فائز کیا گیاہے جو مکمل طورپرغیرقانونی ہے۔