خبرنامہ پاکستان

شریفوں کی کرپشن پاکستان تک محدود نہیں، آصف زرداری

زرداری نے رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی نواز شریف کی تجویز مسترد کردی

شریفوں کی کرپشن پاکستان تک محدود نہیں، آصف زرداری

لاہور:(ملت آن لائن) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شریفوں کی کرپشن پاکستان تک محدود نہیں ہے، ابھی احتساب شروع نہیں ہوا شریفوں کی نوٹس پر ہی چیخیں نکل گئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5 فروری موچی گیٹ جلسے سے متعلق مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں قمرزمان کائرہ، چوہدری منطور، نیر حسین بخاری، راجہ پرویز اشرف، منظور وٹو، فیصل صالح حیات ودیگر شریک تھے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کے کڑے احتساب کا بھی مقابلہ کیا، کئی دہائیوں تک احتساب کے نام پر ہم نے ان کا انتقام برداشت کیا، ان کا تو ابھی ناخن ہی نہیں کھینچا گیا نہ انہیں ہتھکڑی لگی۔ سابق صدر نے کہا کہ شریف برادران اس لئے چیخ رہے ہیں کہ ان کی کرپشن کا نیٹ ورک بے نقاب ہونے والا ہے، ان کی کرپشن برصغیر سے مشرق وسطیٰ، لاطینی امریکا اور یورپ تک ہے۔
آصف علی زرداری نے صوبائی تنظیم کو جلسے کی تیاریوں کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔
پاکستان کو جاتی امراء کے مجیب الرحمان سے خطرہ ہے، آصف زرداری
واضح رہے کہ اس سے قبل آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ نواز شریف گریٹر پنجاب کا سوچ رہا ہیں اور نواز شریف نے مجیب الرحمان بننے کا عندیہ دے کر میری بات کو سچ ثابت کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ابھی آپ کے ساتھ ہوا ہی کیا ہے؟ ہمارے قائد کو تو پھانسی پر لٹکایا گیا اور بی بی کو شہید کیا گیا پھر بھی ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔