خبرنامہ پاکستان

شریف باپ بیٹی قوم کو بیوقوف بنانا بند کریں،عمران خان کا ٹوئٹ

شریف باپ بیٹی قوم کو بیوقوف بنانا بند کریں،عمران خان کا ٹوئٹ

اسلام آباد :(ملت آن لائن) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف باپ بیٹی قوم کو بیوقوف بنانا بند کریں، ووٹوں سے منتخب ہونے والے قانون سے بالاتر نہیں ہوتے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوامی عدالت سے رجوع کی آڑ میں عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے شریف باپ اور بیٹی کی جانب سے ریلی کے نام پر رچایا جانے والا تماشا اب بند ہونا چاہئیے، ہر کوئی جانتا ہے کہ دنیا بھر کی جمہوریتوں میں عوام ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں مگر انصاف کی فراہمی عدلیہ ہی کی ذمے ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اسی طرح ریاستی ادارے کرپشن کا کھوج لگانے اور بے نقاب کرنے کے پابند ہیں، شریفوں کی منطق ہے کہ جو ایک مرتبہ ووٹ لیکر آجائے وہ قانون سے بالاتر اور ہر قسم کی باز پرس سے مبرا قرار دے دیا جائے۔ سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں سیاسی جماعت اے این سی نے اپنے لیڈرکوکرپشن کے الزام میں نکال باہرکیا۔اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہوکووزیراعظم ہونے کے باوجودکرپشن الزامات پرپولیس تحقیقات کا سامنا ہے،ووٹوں سے منتخب ہونے کا مطلب قانون سے بالاترہونا نہیں ہوتا۔