خبرنامہ پاکستان

شریف برادران عدالت کےاندر بلیاں اور باہر شیر ہیں، بابراعوان

زبیدہ آپا...بابر اعوان

شریف برادران عدالت کےاندر بلیاں اور باہر شیر ہیں، بابراعوان

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ شریف برادران عدالت کے اندر بلیاں اور باہر شیر ہیں۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ شریف برادران عدالت کے اندر بلیاں اور باہر شیر ہیں۔ نواز شریف کہتے تھے انصاف کا فیصلہ پاکستان کی سڑکوں پر ہو گا لیکن اب لگتا ہے نواز شریف کا فیصلہ جدہ میں ہو گا، جو دعویٰ کرتے تھے مسلم امہ کے لیے جدہ گئے وہ واپس آکر عوام کو بتائیں۔ مریم نواز گروپ کی طرف سے شہبازشریف (ن) لیگ سے مائنس ہیں تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ شریف برادران کو پہلا این آراو پرویز مشرف نے دیا لیکن اب کسی کو کوئی این آر او نہیں ملے گا، تحریک انصاف کسی بھی قسم کے این آراو کو قبول نہیں کرے گی، چوری کا مال لندن سے واپس پاکستان آئے گا۔بابر اعوان کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن ٹریبونل ہے نہ ہی عدالت، اس طرح کی درخواستیں سننے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس نہیں۔ بابر اعوان کے مؤقف پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا الیکشن ٹریبونلز عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کے لیے قائم کیے جاتے ہیں البتہ آپ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھجوائیں، ہم جائزہ لیں گے۔ دوران سماعت تحریک انصاف کے وکیل نے تحریری اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جس پر الیکشن کمیشن کے ممبر خیبرپختونخوا ارشاد قیصر نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی سے انٹرا پارٹی الیکشن کا رکارڈ مانگا تھا۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی۔ الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے شریف برادران کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ شریف برادران عدالت کے اندر بلیاں اور باہر شیر ہیں، ہم اب کسی این آر او کو تسلیم نہیں کریں گے اور کوئی این آر او نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو دعویٰ کرتے تھے وہ مسلم امہ کے لیے جدہ گئے وہ آکر بتائیں وہاں کیا۔