خبرنامہ پاکستان

شریف خاندان کےخلاف ضمنی ریفرنسزکی منظوری سےمتعلق فیصلہ محفوظ

شریف خاندان کےخلاف

شریف خاندان کےخلاف ضمنی ریفرنسزکی منظوری سےمتعلق فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ سے متعلق ضمنی ریفرنسزپر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کررہے ہیں۔
نا اہل وزیراعظم نوازشریف نے آج دوبارہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرا دی۔
دوسری جانب احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ سے متعلق ضمنی ریفرنسزپر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعدازاں عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ڈیڑھ بجے تک ملتوی کردی۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد ملزمان نا اہل وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت میں آج سماعت کے دوران نیب کے دو غیرملکی گواہوں رابرٹ ریڈلی اور اختر راجا کے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔ نیب پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفرعباسی اور ملزمان کے مقرر کردہ نمائندے بھی لندن میں ہائی کمیشن میں موجود ہوں گے۔
نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد
خیال رہے کہ گزشتہ روزاحتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017 کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کی دفعہ 62،63 پر پورا نہ اترنے والا نا اہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں‌ کرسکتا۔
انتخابی اصلاحات کیس: نوازشریف پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار
سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے نتیجے میں نوازشریف مسلم لیگ ن کی صدارات کے لیے نا اہل ہوگئے۔