خبرنامہ پاکستان

اصل قوت کے ساتھ شریف خاندان کے معاملات طے پا گئے، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

شریف خاندان کے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پا گئے، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد (ملت آن لائن)مسلم لیگ (ن) اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیل ہو گئی، اس بات کا دعویٰ سینئر صحافی و تجزیہ نگار سلیم بخاری نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرئے ہوتے کیا، سینئر صحافی نے کہا کہ جب نواز شریف کو نکالنے کی بات ہو رہی تھی تو اس سے لے کر ان کے نکالے جانے تک، ایک آپشن موجود تھا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی معاملات طے کر لیں، اس کے لیے چوہدری نثار کے سارے اختلافی بیانات اور ان کی ساری پریس کانفرنسز اور شہباز شریف اور چوہدری نثار کی قربت یہ سارے حوالے موجود ہیں، میرا خیال یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ان کے کوئی معاملات طے پا گئے ہیں اور اس کے نتیجے میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کے خاندان کے دوسرے افراد کو ان کے خلاف کیسز میں ریلیف ملے گا۔