خبرنامہ پاکستان

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسزپرپیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسزپرپیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد(ملت آن لائن)نیب نے شریف خاندان اوراسحاق ڈار کے خلاف کرپشن ریفرنسزمیں پیش رفت سے متعلق ہفتہ واررپورٹ سپریم کورٹ کے نگراں جج کو جمع کرادی۔
نیب نے شریف خاندان اوراسحاق ڈارکے خلاف ریفرنسزپرپیشرفت رپورٹ کیسز کی نگرانی کرنے والے سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس اعجاز الاحسن کو پیش کردی ہے۔ رپورٹ میں نوازشریف سمیت تمام ملزمان پرعائد فرد جرم کی تفصیلات، احتساب عدالت کے حکم نامے، حسن اورحسین نوازکو مفرورقراردیے جانے اور اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کی تفصیلات درج ہیں۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں اسحاق ڈارکے خلاف اب تک ریکارڈ ہونے والی شہادتوں کی تفصیل بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیب ٹیم کو احتساب عدالت کے حکم پر نیب ٹیم کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان اوراسحاق ڈارکے خلاف ریفرنسز پرہونے والی تمام کارروائی کی نگرانی کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن کو مقرر کیا تھا، اس کے علاوہ نیب کو پابند کیا گیا تھا کہ ملزمان کے خلاف ہونے والی کارروائی کی ہفتہ وار رپورٹ نگراں جج کو پیش کی جائے۔