خبرنامہ پاکستان

شریف فیملی کی دولت کاآڈٹ ہوناچاہیے:جہانگیر ترین

اسلام آباد:(آئی این پی)جہانگیر ترین کہتے ہیں چوبیس اپریل کو ہونے والے عمران خان کے خطاب کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے۔ شریف فیملی کی دولت کا آڈٹ ہونا چاہیے، رائے ونڈ کے گھیراوٴ میں تمام اپوزیشن جماعتیں تحریک انصاف کے ساتھ ہوں گی۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ پانامہ لیکس کے آنے سے کئی چیزیں بے نقاب ہوگئی ہیں، ثابت ہوگیا کہ شریف فیملی کی آف شور کمپنیاں موجود ہیں،شریف فیملی 1990 سے اب تک کے اثاثے اور بیلنس شیٹ قوم کو دکھائے، شریف فیملی کی دولت کا آڈٹ ہونا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ گھیرا ؤکے وقت تمام اپوزیشن جماعتیں ہمارے ساتھ ہوں گی۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کر رہے ہیں حتمی رپورٹ پر عمران خان آئندہ کا فیصلہ کریں گے۔ جہانگیرترین نے کہا کہ عمران خان لندن میں ٹیکنیکل ایکسپرٹ سے ملاقات کریں گے، آیندہ کا لائحہ عمل 24 اپریل کو قوم کے سامنے رکھیں گے اور اہم فیصلے بھی کریں گے۔