خبرنامہ پاکستان

شفاف تحقیقات کے بعد خواجہ آصف جیل میں ہوں گے، عثمان ڈار

شفاف تحقیقات کے

شفاف تحقیقات کے بعد خواجہ آصف جیل میں ہوں گے، عثمان ڈار

اسلام آباد:(ملت آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پہلے دن سے یقین تھا خواجہ آصف نے منی لانڈرنگ کی ہے، نیب نے شفاف تحقیقات کیں تو خواجہ آصف اڈیالہ جیل میں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عثمان ڈار نے کہا کہ دیر آید درست آید، نیب کے فیصلے کو سراہتے ہیں، قوم کی نظریں عدلیہ کے بعد نیب کی طرف لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ثبوت موجود ہیں، نیب کو یہ اقدام بہت پہلے کرلینا چاہئے تھا، چیئرمین نیب مجھے بلائیں تو ثبوت پیش کروں گا۔ واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وزیر خارجہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیب کے سربراہ کو خط لکھ کر خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تفصیلات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کا خیر مقدم کیا اور کارکنوں کی جانب سے سیالکوٹ میں جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔