خبرنامہ پاکستان

شمالی وزیرستان بارودی سرنگ کا دھماکہ،3 ایف سی اہلکار شہید

شمالی

شمالی وزیرستان بارودی سرنگ کا دھماکہ،3 ایف سی اہلکار شہید

راولپنڈی .. آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے غلام خان میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کی زد میں آکر فرنٹیر کور کے 3 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے وقت ایف سی بم ڈسپوزل ٹیم معمول کے سرچ پر تھی ، شہید ہونے والے جوانوں میں نائیک عنايت اللہ خٹک، محسن علی طوری اور سپاہی صفت اللہ شامل ہیں۔دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ پاکستان پہنچ گئیں
جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ پرواز ای کے 612 دبئی سے راولپنڈی پہنچیں، دونوں خواتین کوسخت سیکیورٹی میں اسلام آباد لے جایا جائے گا۔

اسلام آباد: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے اس کی اہلیہ اور والدہ ملاقات کے لئے اسلام آباد پہنچ گئیں۔ دونوں خواتین امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 612 سے براستہ دبئی راولپنڈی پہنچیں، ڈپلو میٹک انکلیو کی طرف جانیوالے راستے بند کر دیئے گئے، ڈپلومیٹک انکلیو، ریڈزون میں 500 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ ریڈ زون کو بیریئر لگا کر جزوی طور پر سیل کر دیا گیا۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ کو سخت سکیورٹی میں اسلام آباد لے جایا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ملاقات 12 بجے کے قریب دفتر خارجہ میں ہوگی، ملاقات میں موجود بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ مجرم سے کوئی بات نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی انہیں کسی سوال و جواب کی اجازت ہوگی، بھارت پر ملاقات کے بارے میں طریقہ کار واضح کر دیا گیا ہے، بھارت نے ملاقات کے لئے آنیو الی دونوں خواتین کی ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرانے سے انکار کر دیا ہے جو پاکستان نے مان لیا ہے تاہم بھارت کے اس ملاقات سے متعلق تین مطالبے مسترد کر دیئے گئے ہیں۔