خبرنامہ پاکستان

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) پاکستان نے ڈیموکریٹو ریپبلک آف کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرے جو علاقائی امن و استحکام کے لئے نقصان دہ ہو کیونکہ اس کا حالیہ میزائل تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کی ہمیشہ حمایت کی جس پر تمام فریقین کا اتفاق ہے اس لئے ڈیموکریٹو ریپبلک آف کوریا ان اقدامات سے گریز کرے جو امن کے نصب العین اور مسئلہ کے حل کے لئے 6 فریقین کے مذاکراتی ڈھانچہ کے خلاف ہو۔