خبرنامہ پاکستان

شناختی کارڈزکی تصدیق، حتمی شکل دیدی:نادرا

اسلام آباد (آئی این پی) نادرا کی جانب سے پاکستانیوں کے شناختی کارڈز کی تصدیق کے طریقہ کو حتمی شکل دیدی گئی ‘ نادرا قومی شناختی کارڈز کی تصدیق کا طریقہ کار وزارت داخلہ میں جمع کرادیا گیا۔ جمعہ کو ذرائع کے مطابق شناختی کارڈز کی تصدیق کیلئے دو سے تین منصوبے وزارت داخلہ کو دیئے گئے ہیں ۔ وزیر داخلہ کی منظوری کے بعد شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل شروع کیا جائے گا۔شناختی کارڈز کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی اور تصدیق کیلئے شہریوں کو ایک بار پھر فنگر پرنٹس دینا ہونگے۔ تصدیق کیلئے شہریوں کی دوبارہ تصاویر لینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کو سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں آکر فنگر پرنٹس دینا ہونگے تصدیق کا عمل بیک وقت اور مرحلہ وار شروع کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔ نادرا ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا شناختی کارڈز کی تصدیق کیلئے زیادہ سے زیادہ تین ماہ کا عرصہ درکار ہو گا جن شناختی کارڈز کی تصدیق نہیں ہو گی وہ منسوخ کر دیئے جائیں گے۔ شناختی کارڈز کی تصدیق کا فیصلہ طالبان کمانڈر کی جانب سے مبینہ طور پر پاکستانی شناختی کارڈ استعمال کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ (آ چ)