خبرنامہ پاکستان

شواہد دیکھے ہیں، نواز شریف کو سزا ہونا ممکن نہیں، وزیراعظم

شواہد دیکھے ہیں، نواز شریف کو سزا ہونا ممکن نہیں، وزیراعظم

لاھہور:(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف جاری کیسز کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سزائیں قیاس آرائی پر نہیں بلکہ شواہد کی بنیاد پرہوتی ہیں، مشکل فیصلے ملک کے حق میں کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے شواہد دیکھے ہیں ناممکن ہے کہ نوازشریف کوسزا ہو، ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ شواہد کی بنیاد پرفیصلہ ہوگا اور عدالت انصاف پرمبنی فیصلہ کرے گی۔
نااہلی کا فیصلہ عوام اپنی طاقت سے ختم کردیں، نوازشریف
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدلیہ مخالف کوئی مؤقف نہیں ہوتا اور نہ ہونا چاہیے، آئین کے اندر ہی سب کو رہنا ہوتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ہونے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ طلال چوہدری کو اپنے بیان پر معذرت کرنی چاہیے، اگر آئین وقانون کیخلاف بات کی گئی تو وہ قابل قبول نہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام کے فیصلے کیخلاف ایک فیصلہ دیا گیا لیکن عوام نے عدالتی فیصلے کوقبول نہیں کیا۔
’دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اب بھی امریکا کے پارٹنر ہیں‘
پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امریکا کو واضح طور پر کہا ہے کہ اگر ان کے پاس معلومات ہیں تو وہ ہمیں دیں پاکستان خود کارروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اگر حملہ ہوا تو ہم اپنا دفاع کریں گے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پہلے بھی امریکا کے شراکت دار تھے اور اب بھی ہیں، پاکستان کے مؤقف میں آج بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
’امریکا نے کوئی کارروائی کی تو جواب عوامی امنگوں کے مطابق دیا جائیگا‘
وزیراعظم نے کہا کہ اتحادیوں کے درمیان اعتماد ہوتا ہے وہ ایک دوسرے کو ٹوئیٹ نہیں بھیجتے، کولیشن سپورٹ فنڈ کوئی امداد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27افغان باشندے پکڑے گئے جنہیں افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا تھا، اگرکوئی غیرقانونی کام ہو تو اسے قانون کے حوالے کیا جاتا ہے، پرویز مشرف نے اپنی کتاب میں لکھا کہ وہ پیسے لے کر بندے دیا کرتے تھے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج پاکستان کی نہیں بلکہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پرحملہ کیا جاتاہے۔
’پی آئی اے کی نجکاری کے علاوہ کوئی حل نہیں‘
وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کہا کہ ہمارے ملک میں تیل کی قیمت آج بھی دوسرے ممالک سے کم ہے۔
حکومت کا انتخابات سے قبل پی آئی اے کو فروخت کرنے کا منصوبہ
انہوں نے کہا کہ وہ ایل این جی کی پوری ذمے داری قبول کرتے ہیں ، ملک میں اضافی گیس نہیں لائیں گے تو گیس کا بحران حل نہیں ہوگا۔ قومی ایئرلائن کی زبوں حالی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ایئرلائن چلانا ان کا خاندانی پیشہ نہیں، پی آئی اے کی نجکاری کے علاوہ کوئی اورحل نہیں، پی آئی اے کو اس سال بھی 42 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔
’آئندہ انتخابات میں وزیراعظم کی نامزدگی کا فیصلہ مرکزی اجلاس میں ہوگا‘
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں وزیراعظم کی نامزدگی کا فیصلہ مرکزی اجلاس میں ہوگا، وہ نہ پہلے اور نہ آج وزیراعظم کے امیدوار ہیں۔
اگلے وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے، صدر (ن) لیگ نواز شریف
انہوں نے کہا کہ اگر انہیں پارٹی نے کہا تو وہ حاضر ہیں لیکن بذات خود وزیر اعظم کے امیدوار نہیں، پارٹی جو فیصلہ کرے گی وہی حتمی ہوگا۔