خبرنامہ پاکستان

شوکت خانم ہسپتال کے تین ملین واپس آ چکے؛اکائونٹس چیک کئے جاسکتے ہیں:عمران خان

اسلام آباد:(آئی این پی)ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر عمران خان کا جواب بھی آگیا ، کہتے ہیں شوکت خانم ہسپتال کے فنڈ سے کی گئی سرمایہ کاری کے تین ملین ڈالر واپس آچکے ہیں ، کوئی بھی شخص اکاؤنٹس چیک کرلے ۔ الزام در الزام ، پھر الزام پھر جواب ، پاناما لیکس کا شور ہے کہ بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔ کپتان نے پشاور میں غصہ دکھایا تو پرویز رشید اور دانیال عزیز نے پرانا وعدہ یاد دلایا ۔ ن لیگی رہنماؤں نے نیا پنڈورا باکس کھولا تو عمران خان کا جواب بھی آگیا ۔ کہتے ہیں شوکت خانم ہسپتال کے فنڈ سے تین ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی جو جولائی دو ہزار پندرہ میں واپس آچکی ہے ، جس کا جی چاہے ہسپتال کے اکاؤنٹ چیک کر سکتا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری جواب میں عمران خان نے کہا شریف برادران خود پر لگے الزامات کے جواب دینے کے بجائے مخالفین پر تنقید کر رہے ہیں لیکن ایسے ان کی جان نہیں چھوٹے گی ۔