خبرنامہ پاکستان

شہبازشریف اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں کریں گے

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف پمز میں میاں نوازشریف سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچے ہیں ان کے ہمراہ خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق بھی آئے ہیں۔

ذرائع کا کہناہےکہ شہبازشریف نے اسلام آباد آمد سے قبل نوازشریف سےملاقات اوران کی صحت دریافت کرنے کے لیے حکام سے درخواست کی تھی تاہم انہیں تاحال ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف آج سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، ان کی دوپہر کو پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے اسپیکر ہاؤس میں ملاقات ہوگی جس کے لیے شہبازشریف ایاز صادق کے گھرپر موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کریں گے جس میں انہیں پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا اور شہبازشریف انہیں اعتماد میں بھی لیں گے۔

ذرائع نےبتایا کہ شہبازشریف پارٹی رہنماؤں سےملاقات کریں گے جس میں قومی اسمبلی میں حلف لینے اور مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی سمیت پنجاب میں حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔