خبرنامہ پاکستان

شہبازشریف پہلے اپنی پارٹی میں تو اداروں سے ٹکراو ختم کرائیں، خورشید شاہ

شہبازشریف پہلے

شہبازشریف پہلے اپنی پارٹی میں تو اداروں سے ٹکراو ختم کرائیں، خورشید شاہ

لاہور:(ملت آن لائن) شہبازشریف پہلے اپنی پارٹی میں تو اداروں سے ٹکراو ختم کرائیں، خورشید شاہ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے چوہدری نثار اور شہباز شریف کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف پہلے اپنی پارٹی میں تو اداروں سے ٹکراو ختم کرائیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار چھوٹے فرعون ہیں، نوازشریف فرعون ہیں تو سب سے بد دیانت آدمی تو وہ ہے جس نے خود فرعون کے ساتھ وقت گزارا۔
نواز شریف کو بتا دیا کہ عمران خان پر تنقید نہیں کر سکتا، چوہدری نثار
خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ کچھ لفظوں کی تمیز ہوتی ہے، دیکھنا ہے کہ ن لیگ چوہدری نثار کیخلاف کیا ایکشن لیتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ چوہدری نثار کا بیان اس لیے ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوازشریف انہیں خود نکال دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا تھا کہ میاں صاحب سنبھل جاؤ، آپ کی آستین میں سانپ بیٹھا ہوا ہے، اب نوازشریف کو سمجھ آگئی ہوگی کہ اپوزیشن لیڈر یہ کیوں کہتا تھا۔
شہبازشریف پہلے اپنی پارٹی میں تو اداروں سے ٹکراو ختم کرائیں، خورشید شاہ