خبرنامہ پاکستان

شہبازشریف کاعمران خان پر 10 ارب روپے ہرجانےکا دعویٰ

شہباز شریف کا

شہبازشریف کاعمران خان پر 10 ارب روپے ہرجانےکا دعویٰ

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف وزیراعلیٰ شہباز شریف کے 10 ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ پر سماعت جج کی رخصت کے باعث دو ہفتوں کے لیے ملتوی ہوگئی۔ شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف دائر کیے گئے 10 ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ پر آج سماعت ہونی تھی تاہم ایڈیشنل سیشن جج شبانہ رسالت کی رخصت کے باعث سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی۔
ڈیوٹی جج نے عمران خان کے وکلاء کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے۔
شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہر جانے کا دعویٰ
واضح رہے کہ گذشتہ برس جولائی میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ شہاز شریف نے یہ دعویٰ پی ٹی آئی چیئرمین کے اُس بیان کے بعد دائر کیا تھا، جب گذشتہ برس 25 اپریل کو شوکت خانم اسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں پاناما کیس پر خاموشی اختیار کرنے کے عوض 10 ارب روپے کی پیشکش کی گئی۔ دوسری جانب عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران مالی پیشکش کرنے والے شخص کا نام تو نہیں بتایا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ شخص وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بہت قریبی ہے۔