خبرنامہ پاکستان

شہبازشریف کا بیان انکی ذہنی کیفیت کا اظہار ہے: تحریک انصاف

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ شہباز شریف کا بیان انکی ذہنی کیفیت کا اظہار ہے ،پانامہ کی سماعت سے نواز ہی نہیں شہباز بھی شدید دبا کا شکار ہیں،ترقی کا نعرہ شرمندگی چھپانے اور چوری بچانے کی کوشش سے زیادہ کچھ نہیں۔پیر کو شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ جس صوبے میں عوام اسپتالوں کے فرش پر مرنے لگیں وہاں کے حکمران کو ترقی کا نام لیتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔بلاشبہ پنجاب میں شہباز شریف نے انتہائی محنت سے پولیس، تعلیم اور صحت کو تباہ کیا۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ جنگلا بسوں” اور “نارنجی ٹرینوں” کی آڑ میں قومی خزانہ لوٹنے میں بھی وزیر اعلی نے بہت محنت کی۔پنجاب میں شہباز شریف نے انتہائی محنت سے “حیوانوں” اور “انسانوں” کے درمیان امتیاز مٹایا۔ پنجاب میں جگہ جگہ “انسان” اور “حیوان” ایک ہی جوہڑ سے اپنی پیاس بجھاتے ہیں ۔پاکستان کے عوام ترقی کے نام پر مزید کسی قسم کی “شوبازی” کے خواہشمند نہیں ۔عوام ہر صورت میں “شریفوں” کا احتساب اور “شوبازی” ٹولے سے نجات چاہتے ہیں(ع ع)