خبرنامہ پاکستان

شہبازشریف کا غصہ بتا رہا ہے کہ وہ پکڑے گئے ہیں: جہانگیر ترین

شہبازشریف کا غصہ بتا رہا ہے کہ وہ پکڑے گئے ہیں: جہانگیر ترین

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ آج شہباز شریف نے شدید غصے میں پریس کانفرنس کی. ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کےغصےسے لگ رہاتھا کہ وہ پریشان ہیں اور کسی چیز میں پکڑے گئے ہیں. پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ چینی ادارے نے فیصل سبحان سے انٹرویو لیا تھا، اگر فیصل سبحان نہیں ہے، تو انٹرویو کیسے ہوا، فیصل سبحان کے انٹرویو کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا گیا ہے. فیصل سبحان نے بیان دیا کہ معاہدہ کرنے والے کمپنی کے اصل مالکان شریف خاندان ہے. انھوں‌ نے عمران خان کا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ فیصل سبحان شہبازشریف کا فرنٹ مین ہے، پیراگون تعمیرانی کمپنی میں ندیم ضیا کو چھپا دیا گیا ہے، نیب ایک ہفتے سے ندیم ضیا کے لیے چھاپے مارر ہی ہے.
حکومت میں آ کر سینیٹ کے براہ راست الیکشن کروائیں گے: عمران خان
انھوں‌ نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے فرنٹ مین کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں. شہباز شریف نے 9 ہزار ارب کا ترقیاتی فنڈ خرچ کیا ہے، نیب شہباز شریف کو بلائے اور فیصل سبحان کا پوچھے. یاد رہے کہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انھیں فیصل سبحان سے متعلق اپنے الزامات ثابت کرنے کا چیلینج کیا تھا. ان کا کہا تھا کہ سپرپیم کورٹ الزامات پرفل بینچ بنا دے، قصوروار ٹھہرا، تو قوم سے معافی مانگ کر گھرچلا جاؤں گا. عمران خان الزام ثابت کریں یامنہ بند رکھیں، سپریم کورٹ ان کے الزامات پر فل بینچ بنائے: شہباز شریف واضح رہے کہ عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ کیپٹل انجینئرنگ نامی کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان نے ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بیرون ملک اکاؤنٹس میں بھاری کمیشن منتقل کیا گیا۔ ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ میں‌ خود عدالتوں‌ میں‌ گیا، کسی اور کو کیوں‌ بچائوں‌ گا، عمران خان 48 گھنٹوں میں‌ ثبوت پیش کریں.