خبرنامہ پاکستان

شہبازشریف کی ہیجانی کیفیت پر مجھے ہنسی آگئی: عمران خان

اسلام آباد(ملت + آئی این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی ہیجانی کیفیت پر مجھے ہنسی آگئی ، شہباز شریف کی پریس کانفرنس چور مچائے شور کے مترادف ہے ۔ بدھ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جلا وطنی کے معاہدے کی تردید تمام جھوٹ کی ماں ہے ۔شہباز شریف کی پریس کانفرنس چور مچائے شور کے مترادف ہے۔