خبرنامہ پاکستان

شہباز تاثیر کو آپریشن کرکے بازیاب نہیں کرایا گیا، انکوائری رپورٹ

اسلام آباد: وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے اسپیشل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی کو شہباز تاثیر کی بازیابی سے متعلق انکوائری کا حکم دیا تھا۔ تحقیقاتی کمیٹی نے تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کر دی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شہباز تاثیر کو آپریشن کے ذریعے بازیاب نہیں کرایا گیا بلکہ اغواء کاروں نے از خود شہباز تاثیر کو رہا کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز تاثیر کی رہائی کے عوض تاوان کی ادائیگی سے متعلق کہنا قبل از وقت ہے، کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اس واقعے کو اپنی کارکردگی سے منسوب کرے۔ رپورٹ میں متعلقہ افسروں کو اس سلسلے میں سخت تنبیہہ کی سفارش کی گئی ہے۔