خبرنامہ پاکستان

شہباز حدیبیہ، ماڈل ٹاؤن کیس میں دھر لیے جائیں گے، شیخ رشید

شہباز حدیبیہ، ماڈل ٹاؤن کیس میں دھر لیے جائیں گے، شیخ رشید

ٹورنٹو / لاہور:(ملت آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف حدیبیہ پیپر ملز اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں دھر لیے جائیں گے۔ شیخ رشید نے نے کہا ہے کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گی، شہباز شریف حدیبیہ پیپر ملز اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں دھر لیے جائیں گے، کرپشن کے خاتمے کی جنگ آخری مرحلے میں داخل ہو چکی، کرپشن اور پاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے، انہوں نے عوام اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، اداروں کے خلاف منصوبہ بندیاں کرنے والے ناکام ہوں گے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ن لیگ کے اندر سے تبدیلی آئے گی، ایک بڑی تعداد جوگر پہنے بیٹھی ہے، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین جلد اپنا فیصلہ کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں وقت سے پہلے بات کر دیتا ہوں جسے پورا ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی وجہ سے پاکستان میں جمہوریت کو شدید خطرات ہیں، شریف فیملی فوج اور عدلیہ کو نشانہ بنا رہی ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کینیڈا کے شہر مونٹرال میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو ان کی کرتوتوں کی وجہ سے نکالا گیا،
اسحاق ڈار کو شرم آنی چاہئے، فرد جرم عائد ہونے کے بعد اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے اجلاس میں نہیں جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کوچاہیے کہ وہ فوراً استعفی دے دیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ فوج کی کوشش ہے کہ جمہوریت کو بچایا جائے،پاکستانی سیاست کیلئے آئندہ چھ ماہ بہت اہم ہیں۔