خبرنامہ پاکستان

شہباز شریف، نواز شریف سے بڑا فراڈیہ ہے، طاہر القادری

شہباز شریف ک

شہباز شریف، نواز شریف سے بڑا فراڈیہ ہے، طاہر القادری

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ شریف برادران ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، شہباز شریف، نواز شریف سے بڑا فراڈیہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی تحریک کے سینئر رہنماؤں کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شریف برادران ایک پیج پر ہیں اور طریقہ واردات جدا جدا ہیں۔ طاہر القادری نے کہا کہ دونوں بھائی اداروں، عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کررہے ہیں، ایک اداروں کو گالیاں دیتا ہے تو دوسرا ہاتھ جوڑنے کی ڈرامہ بازی کررہا ہے۔ سربراہ منہاج القرآن نے کہا شہباز شریف ماڈل ٹاؤن قتل عام کے براہ راست ذمہ دار ہیں، وہ 14 افراد کے قتل کے جرم میں پھانسی چڑھیں گے، مسلم لیگ ن کی جانب سے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا مشورہ لوٹ مار بچانے کی کوشش ہے، لوٹ مار، سزاؤں سے بچنے کی خوشامدانہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
نواز شریف کی اداروں کے خلاف مہم جوئی دشمنوں کا ایجنڈا ہے، طاہر القادری
واضح رہے کہ اس سے قبل عوامی تحریک سینٹرل کور کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا تھا کہ نواز شریف صرف اس ووٹ کو معزز سمجھتے ہیں جو انہیں ملے، ان کے پاس جیل جانے یا آرٹیکل 45 کے پیچھے چھپنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ادارے کی نجکاری کی اجازت موجودہ حکومت کو نہیں ہونی چاہئے، ن لیگ کے دور حکومت میں سب کچھ گروی رکھ دیا گیا، پی آئی اے خسارے میں جارہی ہے تو وزیر اعظم پی آئی اے کو خسارے سے نکالنے میں ناکام کیوں ہیں۔