خبرنامہ پاکستان

شہباز شریف نے بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات منسوخ کردی

شہباز شریف نے بھارتی

شہباز شریف نے بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات منسوخ کردی

لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے کشمیرمیں بھارتی فوج کے ہاتھوں بےگناہ کشمیریوں کی شہادت کے باعث پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنرسے طے شدہ ملاقات منسوخ کردی ہے شیڈول کے مطابق یہ ملاقات کل ہفتے کے روزلاہورمیں ہونی تھی۔

حالیہ دنوں میں کشمیرمیں ہونیوالے ظلم وبربریت کی وجہ سے وزیراعلی پنجاب نے بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ سے ملنے سے انکارکیا ہے۔ نئی دہلی میں بھارت دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق اجے بساریہ نے وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف سے ملاقات کے لئے تحریری اجازت لی تھی اوریہ ملاقات ہفتہ 14اپریل کولاہورمیں ہونی تھی ، تاہم کشمیرمیں بڑھتی ہوئی کشیدگی اوربھارتی فوج کے ظلم وستم کی وجہ سے شہبازشریف نے اس ملاقات سے انکارکردیا ہے۔

اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اجے بساریہ نے ہفتے کے روز تین روزہ دورے پرلاہورآنا تھا، اس دورے کے دوران ان کی وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سمیت کاروباری اورصحافتی شخصیات سے ملاقاتیں ہونا تھیں تاہم شہبازشریف کی طرف سے مصروفیات کی بناپرملاقات منسوخ کی گئی ہے جس کی وجہ سے اب بھارتی ہائی کمشنرلاہورنہیں آرہے ہیں ، ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے اس وجہ سے بھارتی ہائی کمشنرسے ملاقات سے انکارکیا ہے کہ ان کے خاندان پرپہلے ہی بھارت سے روابط کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔