خبرنامہ پاکستان

شہباز شریف ن لیگ کو سٹیبلشمنٹ کے قدموں میں بٹھانا چاہتے ہیں، اعتزاز احسن

شہباز شریف ن لیگ

شہباز شریف ن لیگ کو سٹیبلشمنٹ کے قدموں میں بٹھانا چاہتے ہیں، اعتزاز احسن

اسلام آباد: (ملت آن لائن) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف ن لیگ کو سٹیبلشمنٹ کے قدموں میں بٹھانا چاہتے ہیں۔ پارٹی صدارت کی منتقلی کے وقت نواز شریف کے چہرے پر کرب تھا۔اعتزاز احسن کا شہباز شریف کے صدر ن لیگ بننے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمران جماعت کی صدارت اوپر اوپر سے طے ہوئی، دلوں کا ملاپ نہیں ہوا، اپنا موقف ثابت کرنے کیلئے تصاویر کا سہارا لیا گیا جس نے دونوں بھائیوں کی پالیسیوں میں فرق بھی آشکار کر دیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک مضبوط ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فیصلوں کا اختیار نواز شریف اور مریم کے پاس ہی رہے گا۔ سینیٹ میں قائدِ حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے رازوں والی تجوری کی چابیاں احد چیمہ کے پاس ہیں، اسے پنجاب پولیس کے ذریعے نیب کے شکنجے سے نکالنے کا منصوبہ بنا مگر مخبری ہو گئی اور چیئرمین نیب نے رینجرز کو بلا لیا۔