خبرنامہ پاکستان

شہباز شریف کا ذہنی توازن قائم نہیں رہا، طاہر القادری

شہباز شریف ک

شہباز شریف کا ذہنی توازن قائم نہیں رہا، طاہر القادری

لاہور:(ملت آن لائن) عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں رہا تاہم ان کے پولی گرافک ٹیسٹ کروائے جائیں۔ پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ہر بڑے جرم کے پیچھے خادم اعلیٰ اور اس کے وزیر قانون کا ہاتھ اور دماغ ہوتا ہے، ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بڑا جرم ان کی سرپرستی کے بغیر نہیں ہو سکتا، انہیں برطرف کر کے پولی گرافک ٹیسٹ کروائے جائیں جب کہ بڑے بڑے جرم اور مجرم ان کے پیٹوں میں نکلیں گے۔ طاہر القادری نے مزید کہا کہ شہبازشریف تحقیقات کا رُخ بدلنے کیلیے پریس کانفرنس کرتے ہیں۔

………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…سرعام پھانسی پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب