خبرنامہ پاکستان

شہباز شریف کے بعد سعد رفیق بھی اچانک سعودی عرب روانہ

شہباز شریف کے

شہباز شریف کے بعد سعد رفیق بھی اچانک سعودی عرب روانہ

لاہور (ملت آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بعد وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق جمعرات کی شام پی کے 759 کے ذ ر یعیےسعودی عرب روانہ ہو ئے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ان کے سعودی عرب جانے کا مقصد نیک ہے اور وہ اللہ کے گھر اور روضہ رسول پر حاضری ہے ۔ میں قلبی اور روحانی سکون حاصل کرنا چاہتا ہوں ۔ سعودی عرب جانے کا کوئی سیاسی مقصد نہیں ۔ واضحرہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی سعودی حکومت کی دعوت پر ان دنوں مدینہ منورہ میں ہیں ۔ جہاں انہوں نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیں جب کہ سابق وزیر اعظم کی بھی آئندہ 48 گھنٹوں میں سعودی عرب روانگی متوقع ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بعد وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطا بق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق جمعرات کی شام پی کے 759 کے ذ ر یعیسعودی عرب روانہ ہو ئے۔مسلم لیگ (ن) نے سعودی عرب کو اپنی سیاست کا مرکز بنا لیا جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں اور نواز شریف کی بھی روانگی کا امکان ہے۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی ہفتے کو سعودی عرب روانگی کا امکان ہے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے لندن کے دورے کا بھی امکان ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بدھ کے روز خصوصی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے جن کے لئے سعودی عرب سے خصوصی طیارہ بھیجا گیا تھا۔