خبرنامہ پاکستان

شہریارآفریدی کووزیرمملکت برائےداخلہ بنانےکافیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے شہریارآفریدی کو وزیرمملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے اس کی حتمی منظوری بھی دے دی۔

ذرائع کے مطابق شہریارآفریدی کو وزیرمملکت داخلہ بنانے کا نوٹیفیکشن آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شہریارآفریدی کو وزارت داخلہ کے تمام اموردیکھنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روزوزارت داخلہ حکام نے وزیراعظم کو داخلہ امور پر بریفنگ دی تھی جب کہ بریفنگ میں شہریار آفریدی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔