خبرنامہ پاکستان

شہریار آفریدی نے وزیر مملکت برائے داخلہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں ایک وزیر کا اضافہ ہوگیا اور شہریارآفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ 16 وزرا اور 5 مشیروں پر مشتمل ہیں جن میں ایک وزیر کاا ضافہ ہوا ہے جس کے بعد کابینہ کا حجم 22 رکنی ہوگیا ہے۔

وزیراعظم نے گزشتہ دنوں وزارتِ داخلہ کے اموردیکھنے کے لیے شہریارآفریدی کو وزیرمملکت برائے داخلہ مقرر کیا تھا جنہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

ایوان صدر میں حلف برداری کی سادہ تقریب ہوئی جہاں صدرمملکت ممنون حسین نے شہریار آفریدی سے حلف لیا جب کہ تقریب میں وزرا بھی موجود تھے۔

شہریار آفریدی کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان کی کابینہ میں وزراء کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزارت داخلہ حکام نے وزیراعظم کو داخلہ امور پربریفنگ دی تھی جب کہ بریفنگ میں شہریار آفریدی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے دورہ جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں بھی شہریار خان آفریدی ان کے ہمراہ تھے۔