خبرنامہ پاکستان

دہشتگردوں کی مجلس عزا پر فائرنگ سے 5افراد جاں بحق

کراچی(آئی این پی)شہر قائد میں امن دشمنوں کا پھر سے وار،ناظم آباد نمبر 4میں موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی مجلس عزاء4 پر فائرنگ سے چار بھائیوں سمیت 5افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے،2کی حالت تشویشناک،عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو شہر بھر کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلا ت کے مطابق ہفتہ کو کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 میں لاروش ہوٹل سے ملحقہ گلی میں ایک گھر کے سامنے مجلس عزاء4 کا انعقاد کیا گیا تھا،اس دوران 2موٹر سائیکل پر سوار 4دہشتگردوں نے مجلس کے شرکاء4 پر فائرنگ کردی۔جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے،فائرنگ کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ریسکیو اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔جہاں دوزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔رینجرز کی بھاری نفری نے بھی جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا جہاں سے نائن ایم ایم پستول کے کھول اکھٹے کرلئے گئے۔واقعے کے بعد آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ویسٹ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچنے کی ہدایت کی دوسری طرف لواحقین اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں 4بھائی بھی شامل ہیں۔واقع فرقہ وارانہ دہشتگردی کا شاخسانہ لگتاہے۔اسپتال کے ذرائع کے مطابق تمام افراد کو جسم کے اوپری حصے پر گولیاں لگیں ہیں۔دوسری طرف وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو فون کیا اور شہر بھر کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگرد آسانی سے آتے ہیں اور فائرنگ کے بعد فرار ہوجاتے ہیں،ناظم آباد فائرنگ کے واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے