خبرنامہ پاکستان

شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کوفوجی اعزازکے ساتھ سپردخاک کردیا گیا

شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کوفوجی اعزازکے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
لاہور:(ملت آن لائن) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونےوالے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کو فوجی اعزازکےساتھ کیولری گراؤنڈ قبرستان لاہور میں سپردخاک کردیا گیا۔ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کےبزدلانہ حملےمیں شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی نمازجنازہ پورے فوجی اعزازکے ساتھ ایوب اسٹیڈیم لاہورمیں ادا کی گئی۔نمازجنازہ میں کورکمانڈرلاہورلیفٹنٹ جنرل عامرریاض،اسٹیشن کمانڈرنیوی ایس ایم شہزاد اورلارڈ مئیرکرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید سی سی پی او امین وینس سمیت شہید کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ نمازجنازہ کےبعد گراونڈ اللہ اکبراور پاکستان زندہ باد کےنعروں سے گونج اٹھا۔ جس کے بعد قومی پرچم میں لیپٹے قوم کے بیٹےعبدالمعید کو فوجی اعزاز کے ساتھ کیولری گراؤنڈ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔