خبرنامہ پاکستان

شہید محترمہ بینظیربھٹومسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، بلاول

شہید محترمہ بینظیربھٹومسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، بلاول
کراچی:(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی شہید محترمہ بینظیربھٹودنیا کی سب سے کم عمراورمسلم دنیا پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔ شہید محترمہ بینظیربھٹو کے پہلی بارحلف اٹھانے کے موقع پر بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بینظیربھٹوکو دنیا کی سب سے کم عمر اورمسلم دنیا کی پہلی وزیراعظم چنا گیا، شہید محترمہ بے نظیربھٹو نے 2دسمبر1988 کو وزارت اعظمی کا حلف اٹھایا۔اس سے قبل اپنے ٹوئٹ میں پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ تم زندہ ہوکرمردہ ہو،وہ مردہ ہوکرزندہ ہے، شہید بے نظیربھٹو باہمت اور مضبوط خاتون تھیں، بی بی نے زندگی اورموت کے بعد بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔