خبرنامہ پاکستان

شیخ رشید احمد نجی ٹی وی کے پروگرام میں عمران خان کو پاگل کہہ گئے

اسلام آباد (ملت + آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نجی ٹی وی کے پروگرام میں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کو پاگل کہہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل پر اینکر پرسن وسیم بادامی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید اضطراری طور پر عمران خان کو پاگل کہہ گئے۔ فون پر ہونے والی گفتگو میں واضح طور پر شیخ رشید کی جانب سے عمران خان کو پاگل کہتے سنا جا سکتا ہے جبکہ شیخ رشید یہ نہیں جانتے تھے کہ پروگرام لائیو جا رہا ہے اور وہ آن ایئر ہو چکے ہیں، پروگرام کے اینکر وسیم بادمی نے پروگرام کے شروع میں شیخ رشید کو ٹیلی فون لائن پرلیا تو شیخ رشید پہلے سے ہی کسی سے محو گفتگو تھے جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ”پاگل ہویا وے عمران خان ”۔ نجی ٹی وی کے پروگرام کا اس حوالے سے حصہ ٹی وی پر نشر نہیں کیا گیا مگر پروگرام کے اس حصے کو سوشل میڈیا پر کسی نے شیئر کر دیا جس کے بعد یہ ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔