خبرنامہ پاکستان

شیخ رشید نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا

شیخ رشید

شیخ رشید نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 17 جنوری کو لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں پارلیمنٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔
شیخ رشید کا قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان
شیخ رشید نے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
گزشتہ دنوں راولپنڈی کے مقامی اسپتال میں شیخ رشید کے اپنڈکس کا آپریشن ہوا جس کے بعد وہ صحت یاب ہوکر آج کچھ دیر کے لیے پارلیمنٹ آئے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر صحافی کی جانب سے شیخ رشید سے استعفیٰ جمع کرانے کا سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ اب ضرورت ہی نہیں رہی، وقت گزر گیا ہے۔ انہوں نے صحافیوں کے خیریت دریافت کرنے پر بتایا کہ آپریشن کے بعد ابھی پوری طرح طبیعت بحال نہیں ہوئی، 103 بخار رہتا ہے۔