خبرنامہ پاکستان

شیخ رشید نے وزیراعظم کیخلاف مبینہ کرپشن سے متعلق ریفرنس نیب میں جمع کرادیا

شیخ رشید نے

شیخ رشید نے وزیراعظم کیخلاف مبینہ کرپشن سے متعلق ریفرنس نیب میں جمع کرادیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف قطر سے ایل این جی درآمد معاہدے میں مبینہ کرپشن سے متعلق ریفرنس نیب میں جمع کرادیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہیڈ کوارٹر میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف قطر سے ایل این جی درآمد معاہدے میں مبینہ کرپشن سے متعلق ریفرنس نیب میں جمع کرادیا۔
کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف بھی درخواست
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بھی نیب میں درخواست جمع کرائی ہے۔ شیخ رشید کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ ترقیاتی فنڈ کے نام پر کیپٹن صفدر کو 9 ارب روپے دیے گئے، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے بھی کیپٹن صفدر کو ترقیاتی فنڈز دینے کا نوٹس لیا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ نے کیبنٹ ڈویژن کو 4 خط بھی لکھے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ کوششوں کے باوجود سیکرٹری خزانہ یا کیبنٹ ڈویژن نے جواب نہیں دیا لہٰذا سیکرٹری خزانہ، کیبنٹ ڈویژن اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے فنڈز کاپوچھا جائے۔
ہم آخری کیل ٹھونکیں گے اور تابوت نکلے گا، شیخ رشید
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیب کو ہلکی پھلکی موسیقی کرنی ہوگی پکا راگ نہیں گانا پڑےگا، آدھا کام ہم نے نیب کا کردیا اور آدھا چیف جسٹس کا حکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان جو مرضی کرلے قانون اور انصاف کا فیصلہ آئے گا، ہم آخری کیل ٹھونکیں گے اور تابوت نکلے گا۔