خبرنامہ پاکستان

شیخ رشید چینلز پر اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہیں: ایاز

اسلام آباد(ملت+آئی این پی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ شیخ رشید مجھے چیمبر میں گلے ملتے ہیں،شیخ رشید چینلز پر اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہیں،ماضی میں گالیاں سن کر تحمل کا مظاہرہ کیا اب بھی کروں گا،قومی اسمبلی میں کورم پورا کرنا حکومت اور سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے،جمہوریت ابھی اس سطح پر نہیں پہنچی کہ کورم کی شرط ختم کردی جائے۔وہ جمعرات کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ خورشید شاہ کے کہنے پر پی پی ارکان اجلاس میں پہنچ جاتے ہیں،حکومت سے زیادہ اپوزیشن ارکان کو وقت دیتا ہوں،پی ٹی آئی ارکان کا 40روز غیر حاضری کا معاملہ ایوان میں لے جاؤں گا،اگر کوئی کہتا ہے ان کو سپیکر نہیں مانتا تو اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا،میں آئینی سپیکر ہوں اور مجھے قومی اسمبلی نے منتخب کیا ہے۔(خ م)