خبرنامہ پاکستان

شیخ رشید کی آرمی چیف سے اپیل

اسلام آباد: (اے پی پی) پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا گیا تو اسمبلی ایک دن بھی نہیں چلے گی۔ اگر کسی میں ہمت ہے تو ان دونوں کو نااہل قرار دے۔ ان کا مزید کہنا تھا کل بھی ڈی سی نے جان سے خطرے کا نوٹس دیا ہے اگر اس بار مجھ پر حملہ ہوا تو شریف برادران پر ایف آئی آر کاٹی جائے۔ شیخ رشید نے کہا آرمی چیفراحیل شریف جرنیلوں کو نکال سکتے ہیں تو حکمرانوں کے لیے بھی آپریشن کلین اپ ہونا چاہیے۔