خبرنامہ پاکستان

شیخ رشید کی نا اہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بغاوت کالفظ

شیخ رشید کی نا اہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد :(ملت آن لائن) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا گیا کہ غلط بیانی پرشیخ رشیدآرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترے، عدالت شیخ رشید کو قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل قرار دے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا، شیخ رشید نے استعفی کا اعلان کیا مگر استعفیٰ دینے سے انکار کردیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے استعفیٰ سے متعلق عوام سےجھوٹ بولا، غلط بیانی پرشیخ رشیدآرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترے۔
دائر درخواست میں استدعا کی کہ عدالت شیخ رشید کو قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل قرار دے۔
شیخ رشید کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان
واضح رہے کہ مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں۔