خبرنامہ پاکستان

میرا کیس نوازشریف کے خلاف تھا لیکن سارا خاندان چور نکلا، شیخ رشید

اسلام آباد(ملت آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرا کیس تو نواز شریف کے خلاف تھا لیکن سارا خاندان ہی چور نکل آیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جھوٹ کی داستان اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے، ثابت ہوگیا ہے کہ پیسا نوازشریف کا ہے، پپو پانچوں پیپرزمیں فیل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم پر الزامات بھی ثابت ہو چکے ہیں، میرا کیس تو نواز شریف کے خلاف تھا لیکن اب تو سارا خاندان ہی چور نکل آیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپرزمل کیس میں جان آگئی ہے، میں نے قانون کی جیت اور (ن) کے جنازے کی بات کی تھی جو سب سچ ہوگئی، نوازشریف کی اپنی آف شورکمپنی بھی نکل آئی ہے، انہیں اخلاقی، سیاسی اور اصولی طور پر مستعفی ہونا چاہیے کیونکہ ان کے نااہل ہونے میں کوئی گنجائش نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنی بیٹی کا سیاسی مستقبل بھی تباہ کردیا اور اگر نوازشریف نے قانون کے آگے سرنگوں نہ کیا تو وہ جیل جائیں گے۔
س سے قبل میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ (ن) لیگ کا کھیل ختم ہو گیا ہے، ان کے پاس صرف 40 سے 41 ارکان اسمبلی رہ گئے ہیں کیونکہ (ن) لیگ میں 62 ایسے ارکان ہیں جو مشرف کے ساتھی تھے جن میں سے 8 وزرا بھی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ (ن) لیگ میں شامل مشرف کے ساتھی واپس آجائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔