خبرنامہ پاکستان

شیریں مزاری کا وزیردفاع کیلئےاسلام آباد ہائی کورٹ سےرجوع

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) کپتان کی کھلاڑی شیریں مزاری کی وزیر دفاع کو قانونی گگلی، ٹریکٹر ٹرالی کہنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ سپیکر کو خواجہ آصف کی نااہلی کے لئے کارروائی کا حکم دینے کی استدعا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیر دفاع نے 8 جون کو اسمبلی اجلاس میں سپیکر کو مخاطب کر کے کہا کہ “اے ٹریکٹر ٹرالی نوں چپ کراؤ”۔ یہ الفاظ ٹی وی چینلز پر نشر ہوئے اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی موجود ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماء نے درخواست کی ہے کہ عدالت عالیہ سپیکر قومی اسمبلی کو حکم دے کہ وہ خواجہ آصف کو اسمبلی رکنیت سے نااہل قرار دلوانے کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوائیں۔