خبرنامہ پاکستان

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کیساتھ 4سال کی عمر میں کیا ہوا، واقعہ سب کیساتھ شیئرکردیا

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کیساتھ 4سال کی عمر میں کیا ہوا، واقعہ سب کیساتھ شیئرکردیا

اسلام آباد (ملت آن لائن)شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کیساتھ 4سال کی عمر میں کیا ہوا، واقعہ سب کیساتھ شیئرکردیا. بچپن میں مجھے سکول کی ٹیچر نے جنسی طور پر ہراساں کیا، تحریک انصاف کی خاتون رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا بھی اعتراف۔ تحریک انصاف کی خاتون رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں بھی بچپن میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے اور ہراساں کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کی ٹیچر تھیں۔ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ جب وہ 4سال کی تھیں تب ان کی انگریزی کی ٹیچر انہیں خالی کلاس روم میں لے گئی جہاں انہیں اس ٹیچر نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ اس واقع کے بعد بہت سارے دن مجھے عجیب سے محسوس ہوتا رہا۔ ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس واقعہ کا ذکر اس سے قبل اپنے والدین کیساتھ نہیں کیا تاہم دو سال پہلے انہوں نے اس واقعہ سے اپنے والدین کو آگاہ کر دیا تھا۔ ایمان مزاری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پاکستان کو بچوں کیلئے غیر محفوظ ملک قرار دیا ہے۔