خبرنامہ پاکستان

شیطانی اتحاد ہونے جا رہا ہے، خواجہ سعد رفیق

اعصاب اورعزائم

شیطانی اتحاد ہونے جا رہا ہے، خواجہ سعد رفیق
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اقتدار کی بھوک زرداری، قادری اورعمران کے شیطانی اتحاد کا محرک ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے ایک پیغام میں کہا کہ اورنج لائن منصوبے کی تاخیر سے پیداہونیوالی عوامی اذیت اور لاگت میں اضافے کاذمے دار کون ہے،مسلم لیگ ن حکومت کو ناکام بنانے کی خواہش رکھنے والے بغض اورحسد میں پاکستان کو ناکام بنانے پرتلے ہوئے ہیں۔ فیصلہ بروقت آ جاتا تو قیمتی آٹھ ماہ ضائع نہ ہوتے۔ سعد رفیق نے لکھا کہ عمران تم با شعور نہیں گمراہی پھیلاتے ہو، خیبر پختونخوا کا کباڑہ کر دیا ہے، گالی جھوٹ اور منافقت کا دوسرا نام شیطانی عمرانی سیاست ہے۔ شیخ رشید جمہوری لبادہ اوڑھ کر کوئیک مارچ کی خواہش اور سازش کرتے ہیں، بدنیت نامراد رہیں گے۔ اقتدارکی بھوک زرداری قادری اورعمران کے شیطانی اتحاد کا محرک ہے۔وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ اورنج لائن منصوبے کیخلاف عدالت جاکر پی ٹی آئی نے عوام دشمنی کاایک اور مظاہرہ کیا،ہیلی کاپٹروں، جہازوں اور قیمتی گاڑیوں میں سفر کرنیوالوں کو عوام کی تکلیف کا کوئی خیال نہیں۔