خبرنامہ پاکستان

تصویر خاندان کی تضحیک کے لئے جاری کی گئی، سعد رفیق

لاہور: ملت آن لائن.. وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حسین نواز کی دوران تفتیش تصویر شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کی تضحیک کے لئے جاری کی گئی ہے۔
وفاقی وزیربرائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے تفتیشی عمل کی اندرونی تصویر کی اشاعت سنگین اور افسوسناک ہے، تحقیقاتی کمرے سے حسین نواز کی تصویر کا اجرا تفتیشی عمل کی شفافیت پر ایک اور سوالیہ نشان ہے جب کہ حسین نواز کی دوران تفتیش تصویر شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کی تضحیک کے لئے جاری کی گئی۔