خبرنامہ پاکستان

صارفین سے بجلی پرعائد تین سرچارجز کا اعلان

صارفین سے بجلی پرعائد تین سرچارجز کی وصولی نئے ٹیرف میں بھی جاری رکھنے کا اعلان

لاہور:(ملت آن لائن) پاور ڈویژن کے مطابق بجلی صارفین پر عائد تین سرچارجز کی وصولی نئے ٹیرف میں بھی جاری رہے گی۔

پاور ڈویژن نے نیپرا سے سرچارجز کی منظوری کے بعد نئے ٹیرف کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس میں بجلی صارفین پر عائد تین سرچارجز کی وصولی بھی جاری رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے نیلم جہلم سرچارج کی مد میں 10 پیسے فی یونٹ اور فنانسنگ کاسٹ سرچارج کی مد میں 43 پیسے فی یونٹ وصولی جاری رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج کا نفاذ بھی جاری رہے گا اور ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج اوسطاً ایک روپے 2 پیسے فی یونٹ تک لاگو ہوگا۔

تینوں سرچارجز کا نفاذ جاری رہنے سے بجلی کی موجودہ قیمت نہیں بڑھے گی۔